اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) آئندہ مالی سال کےوفاقی بجٹ میں اراکین پارلیمنٹ کےاہل خانہ کی اضافی رہائش گاہوں کی تعمیرکےمنصوبے کے لیے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔سرکاری دستاویزکےمطابق اراکین پارلیمنٹ کےلیےاضافی فیملی سوٹس بشمول 500سرونٹ کوارٹرزکی تعمیر کےمنصوبے کے لیے آئندہ مالی سال ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔منصوبے کی مجموعی لاگت 7ارب 40کروڑروپے ہے اور30 جون 2026 تک اس پر2 ارب29 کروڑ روپےکے اخراجات کا تخمینہ ہے۔یہ منصوبہ اسلام آباد میں سیکٹر جی فائیو ٹو میں تعمیر کیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ موجودہ پارلیمنٹ لاجز سے متصل ممبران پارلیمنٹ کی نئی رہائش گاہیں104فیملی سوٹس تعمیر کئے جا ر ہے ہیں جن کی فنشنگ کا کا م جاری ہے۔ یہ پراجیکٹ چار بلاکس پر مشتمل ہے۔ بلاک اے اور بی میں ممبران پارلیمنٹ کے رہائشی اپارٹمنٹس ہوں گے۔ سی بلاک میں شاپس۔ جم ۔ سوئمنگ پول ۔ وغیرہ ہوں گے۔ ڈی بلاک میں مسجد تعمیر کی جا رہی ہے۔ بلاک اے اور بی مکمل ہے جس کی فنشنگ کا کام جاری ہے۔ سی بلاک کا سٹرکچر تیار ہے۔ مسجد کی آخری چھت دالی جارہی ہے۔ مجموعی پراگرس 76فی صد ہے لیکن اے اور بی بلاک کا قبضہ 30جون تک دیدیا جا ئے گا۔ممبران پارلیمنٹ کیلئے 500سرونٹ کوارٹرز بھی تعمیر کئے جائیں گے ۔
کوئٹہبلوچستان کے آئندہ مالی سال 2026-27 کا1089 بلین روپے سے زائد کا ٹیکس فری سرپلس بجٹ پیش کردیا گیا ، بجٹ میں...
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
انصار عباسیاسلام آباد ....: وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
کراچی بلومبرگ کا شائع کردہ ایران امریکی معاہدے کا متن غلط اور نامکمل قرار، ایرانی ذرائع کا کہنا ہے مغربی...
اسلام آباد امن معاہدے کی تقریب، وزارت خارجہ کی ایک ٹیم سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئی ،مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے...