بانی سے ملاقات تکKP کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان

03 جون ، 2026

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر/ سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواا سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو عمران خان کی ہمشیرہ نے علیمہ خان نے ٹوک دیا اور وزیراعلیٰ کو کہا کہ آپ بجٹ پاس کیوں کر رہے ہیں، ان سے کہیں پہلے میری ملاقات کروائیں،علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پچھلے سال بھی کہا تھا میرے ساتھ بجٹ ڈسکس کرو، آپ آج بھی ان سے کہیں بجٹ سے پہلے وہ عمران خان سے آپ کی ملاقات کروائیں، بانی سے ملاقات تک کے پی کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، منگل کو اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سارے لوگ ظلم کیخلاف کھڑے ہوگئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو تنہا کیا گیا جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، ہمارا یہاں آنے کا ایک ہی مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشل منتقل کیا جائے۔