اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات

03 جون ، 2026

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر/ سٹاف رپورٹر) اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروادی گئی ،بانی پی ٹی آئی سے ان کی بہنوں سمیت کسی دیگر شخص کو ملنے کی اجازت نہیں دی گئی ،ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر بانی کی بہنوں ،وزیراعلیٰ KP نے ارکان اسمبلی اور کابینہ کے چند وزراء کے ہمراہ دھرنا دیدیا، جیل ذرائع کے مطابق منگل کو سینٹرل جیل راولپنڈی میں بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی جوتقریباً پون گھنٹے تک جاری رہی ،اس دوران دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی ،صحت ،مقدمات کی اپیلوں سمیت دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا،بعدازاں انہیں اپنے سیلوں میں بھیج دیاگیا،منگل کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے ان کی بہنیں علیمہ خان ،ڈاکٹر عظمیٰ خان اور نورین خان اڈیالہ روڈ پہنچیں ،جب کہ وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی ،خیبر پختونخواکے چند وزراء کے ہمراہ ملاقات کی غرض سے اڈیالہ روڈ آئے لیکن راولپنڈی پولیس نے ان سب کو جیل جانے سے روک دیااور جیل کے باہر آنے والے کسی بھی فرد کو عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔