دبئی (اے ایف پی)ایران جنگ کے بعد اسرائیل اور یو اے ای تعلقات مزید مضبوط ، اسرائیلی عہدیدار کا دعویٰ،یو اے ای کو آئرن ڈوم کی فراہمی اور ایران پر مشترکہ حملوں سے متعلق دعوؤں پر تبصرہ سے گریز ،آئندہ ہفتے دو اسرائیلی وفود متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے،فرانسیسی خبر ایجنسی سے گفتگو ،ایک سینئر اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔خلیجی خطے میں تعینات اسرائیلی عہدیدارنےفرانسیسی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون میں اضافہ ہوا ہے جبکہ تجارت اور کاروباری روابط کو وسعت دینے کے نئے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے اسرائیل کے دو وفود متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔ ان میں وزارتِ ٹرانسپورٹ کی ایک ٹیم بھی شامل ہوگی جو بھارت، مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کو ملانے والے تجارتی راہداری منصوبے پر بات چیت کرے گی۔یہ دورے 28 فروری کو جنگ شروع ہونے کے بعد پہلے اسرائیلی سرکاری دورے ہوں گے۔اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ یہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ایک موقع ہے۔ ہمیں اس مارکیٹ پر یقین ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ لوگوں کو یہاں آنا چاہیے کیونکہ تعاون کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔
کوئٹہبلوچستان کے آئندہ مالی سال 2026-27 کا1089 بلین روپے سے زائد کا ٹیکس فری سرپلس بجٹ پیش کردیا گیا ، بجٹ میں...
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
انصار عباسیاسلام آباد ....: وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
کراچی بلومبرگ کا شائع کردہ ایران امریکی معاہدے کا متن غلط اور نامکمل قرار، ایرانی ذرائع کا کہنا ہے مغربی...
اسلام آباد امن معاہدے کی تقریب، وزارت خارجہ کی ایک ٹیم سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئی ،مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے...