اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے "ترک شدہ جائیدادیں (انتظام) (ترمیمی) بل 2026" اور "آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026" کی منظوری دے دی، وفاقی حکومت کی منظوری سے "وفاقی حکومت جائیداد انتظامی اتھارٹی" کے نام سے ایک نیا ادارہ قائم کیا جائے گا جو وفاقی حکومت کی جائیدادوں کو سنبھالے اور لیز پر دے گا۔کمیٹی نے "آرکائیول میٹریل (تحفظ اور برآمد پر کنٹرول) (ترمیمی) بل 2026" کی ترمیم کے ساتھ منظوری دے دی۔ یہ منظوری چیئر مین قا ئمہ کمیٹی ملک ابرار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی جو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی نے وفاقی حکومت کی جائیداد کے انتظام کے لیے ایک اتھارٹی کے قیام کی سفارش کی۔ کمیٹی نے حکومتی املاک کے شفاف اور دانشمندانہ استعمال پر زور دیا تاکہ زیادہ سے زیادہ معاشی فوائد حاصل کیے جا سکیں۔کمیٹی نے تفصیلی بحث کے بعد متفقہ طور پر مجوزہ قانون کو بغیر کسی ترمیم کے اسمبلی سے منظور کروانے کی سفارش کی۔کمیٹی نے ہدایت کی کہ حکومتی املاک سے زیادہ سے زیادہ معاشی فوائد کے حصول کیلئے شفاف حکمت عملی بنائی جائے۔ بحث کے دوران چیئرمین کمیٹی ملک ابرار احمد نے کہا کہ ان کے ذاتی علم میں ہے کہ کئی سرکاری املاک قبضہ مافیہ کے قبضہ میں ہیں۔ انہوں نے ریلوے کی زمین پر قبضے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ بطور ممبر انہوں نے ریلوے سے متعلق قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں یہ مسئلہ اٹھایا تھا جس پر کمیٹی کی ہدایت پر قابضین کو بے دخل کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں کی توسیع اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کی وجہ سے ان زمینوں کی قدر میں وقت کے ساتھ اضافہ ہوا ہے، تاہم زیادہ تر سرکاری ادارے ان جائیدادوں کا بہتر انتظام نہیں کر پا رہے۔ انہوں نے اتھارٹی کے قیام کی حمایت کی۔سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ وفاقی حکومت ملک بھر میں وسیع رقبے پر مشتمل تجارتی، شہری اور دیہی غیر منقولہ جائیداد کی مالک ہے جس میں زمین اور اس پر تعمیر شدہ عمارتیں شامل ہیں۔ یہ جائیدادیں وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور ان کے زیرِ انتظام تنظیموں کی ملکیت، استعمال اور انتظام میں ہیں۔ تاہم حکومتی ہدایات کے باوجود زیادہ تر سرکاری املاک معاشی طور پر منافع بخش طریقے سے استعمال نہیں ہو رہیں اور وہ تجاوزات کا شکار بھی ہیں۔
کوئٹہبلوچستان کے آئندہ مالی سال 2026-27 کا1089 بلین روپے سے زائد کا ٹیکس فری سرپلس بجٹ پیش کردیا گیا ، بجٹ میں...
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
انصار عباسیاسلام آباد ....: وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
کراچی بلومبرگ کا شائع کردہ ایران امریکی معاہدے کا متن غلط اور نامکمل قرار، ایرانی ذرائع کا کہنا ہے مغربی...
اسلام آباد امن معاہدے کی تقریب، وزارت خارجہ کی ایک ٹیم سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئی ،مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے...