کراچی ، اسلام آباد (نمائندہ جنگ ، کامرس رپورٹر ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چھوٹے کاروبار کیلئے مالیاتی ٹاسک فورس بنی گی جو نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی اور درپیش مسائل کے حل کیلئے قابل عمل تجاویز تیار کریگی، مزید 28سرکاری اداروں کی نجکاری کی جائیگی، حکومت جلد درمیانی مدت کی ٹیکس حکمت عملی متعارف کرائے گی، معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، ٹیکس نظام میں انسانی مداخلت ختم کر رہے ہیں، ہر فرد کو استعداد کے مطابق دینا ہوگا،حکومت مالیاتی شعبے میں اصلاحات اور پائیدار معاشی ترقی کے وسیع تر ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، ایس ایم ایز، تعمیراتی شعبے اور زرعی مشینری کی مراعات برقرار رہیں گی، ایران کے ساتھ تجارت میں مثبت پیش رفت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے زیر اہتمام پاکستان بینکنگ سمٹ 2026 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،وزیر خزانہ نے اس موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سربراہی میں ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان کیا۔ اس ٹاسک فورس میں بینکاری شعبے اور متعلقہ اداروں کے نمائندے شامل ہونگے، جو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (ایس ایم ایز) کیلئے قرضوں تک رسائی بڑھانے اور اس شعبے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے قابلِ عمل تجاویز مرتب کریں گے۔
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹررانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے شہدا سے متعلق...
اسلام آباد ایف بی آر ان لینڈریونیو سروس گریڈ 19 سے 22 کے 52افسران کے تبادلے ،سعدیہ صدف گیلانی ممبر ، ایف بی آر...
لاہور دہشت گردی کے حساس مقدمات کے محفوظ ٹرائلز کا بل قائمہ کمیٹی سے منظور۔ ہائی رسک کیسز میں ججوں،...
پشاور تحقیقاتی کمیٹی نے ہری پور یونیورسٹی میں فیکلٹی بھرتیوں کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوںاور سلیکشن بورڈ کی...
کراچی ریلیٹی شو ”پاکستان گاٹ ٹیلنٹ“ کا آج ”جیو“ پر آغاز ،پکسل انٹرٹینمنٹ اور ”جیو ٹی وی“کی نئی پیشکش،...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ کاروبار میں آسانی کیلئے حکومت کے پالیسی اقدامات اور...
کراچی کراچی پورٹ نے مالی سال 2025-26میں اپنی 138سالہ تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔ ایک سال کے دوران کراچی پورٹ...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری افسران کی گریڈ 20میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد...