اسلام آباد: (قاسم عباسی )آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کی جانب سے وزارتِ آبی وسائل (MoWR) اور اس کے ماتحت اداروں کے جامع آڈٹ میں مالی سال 2024-25 کے دوران 7 ارب 2 کروڑ روپے (7.02 ارب روپے) مالیت کی مالی بے ضابطگیوں اور قواعد کی خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ میں وزارت کے 112 انتظامی یونٹس کا جائزہ لیا گیا، جن کے دوران 359.6 ارب روپے کے اخراجات اور 194.2 ارب روپے کی وصولیوں کی جانچ کی گئی۔آڈیٹرز کی جانب سے نشاندہی کی گئی بے ضابطگیوں کے مقابلے میں جنوری سے دسمبر کے دوران صرف 28 لاکھ 21 ہزار روپے (2.821 ملین روپے) کی وصولی عمل میں آئی، جس کی تصدیق بھی کی گئی۔وزارتِ آبی وسائل اور اس کے ماتحت اداروں سے متعلق جاری کی گئی نئی آڈٹ رپورٹ میں داخلی کنٹرول کے نظام کی سنگین کمزوریوں، سرکاری خریداری کے قواعد کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں اور انتظامی ناکامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) بھی شامل ہے۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں بے ضابطگیوں کو ادارہ جاتی ناکامی کی سات بڑی اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے۔سب سے زیادہ بے ضابطگیاں مالیاتی انتظام میں سامنے آئیں۔ رپورٹ کے مطابق بجلی گھروں کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر کے باعث بجلی کی پیداوار میں بھاری نقصان ہوا، واجبات کی وصولی میں ناکامی رہی، جبکہ ریٹینشن منی محفوظ رکھنے کے لیے مخصوص بینک اکاؤنٹس بھی نہیں کھولے گئے۔
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹررانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے شہدا سے متعلق...
اسلام آباد ایف بی آر ان لینڈریونیو سروس گریڈ 19 سے 22 کے 52افسران کے تبادلے ،سعدیہ صدف گیلانی ممبر ، ایف بی آر...
لاہور دہشت گردی کے حساس مقدمات کے محفوظ ٹرائلز کا بل قائمہ کمیٹی سے منظور۔ ہائی رسک کیسز میں ججوں،...
پشاور تحقیقاتی کمیٹی نے ہری پور یونیورسٹی میں فیکلٹی بھرتیوں کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوںاور سلیکشن بورڈ کی...
کراچی ریلیٹی شو ”پاکستان گاٹ ٹیلنٹ“ کا آج ”جیو“ پر آغاز ،پکسل انٹرٹینمنٹ اور ”جیو ٹی وی“کی نئی پیشکش،...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ کاروبار میں آسانی کیلئے حکومت کے پالیسی اقدامات اور...
کراچی کراچی پورٹ نے مالی سال 2025-26میں اپنی 138سالہ تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔ ایک سال کے دوران کراچی پورٹ...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری افسران کی گریڈ 20میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد...