اسلام آباد (نمائندہ خصوصی، ایجنسیاں )صدر مملکت آصف علی زرداری نے اعلیٰ سطح کے ایک وفد کے ہمراہ اپنے سرکاری دورہ کرغزستان کے دوران منگل کو جمہوریہ کرغزستان کے صدر سادیر ژاپاروف نورگوجوئیوچ سے ملاقات کی، دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا اورپاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور اسٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق کیا ، انہوں نے دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں کا جائزہ لیا اور تجارت، توانائی، رابطہ سازی، سیاسی و تجارتی تعاون، ثقافت، تعلیم، عوامی روابط اور کاسا-1000 منصوبے پر پیش رفت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پر غور کیا۔ اس موقع پر اقتصادی، ثقافتی، بین الپارلیمانی اور تزویراتی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کی صلاحیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی ’’وژن سینٹرل ایشیا‘‘ پالیسی میں کرغزستان کو اہم مقام حاصل ہے، انہوں نے کرغز صدر کو 28 ۔ 2027 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر کرغزستان کے تاریخی انتخاب پر مبارکباد بھی پیش کی۔
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹررانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے شہدا سے متعلق...
اسلام آباد ایف بی آر ان لینڈریونیو سروس گریڈ 19 سے 22 کے 52افسران کے تبادلے ،سعدیہ صدف گیلانی ممبر ، ایف بی آر...
لاہور دہشت گردی کے حساس مقدمات کے محفوظ ٹرائلز کا بل قائمہ کمیٹی سے منظور۔ ہائی رسک کیسز میں ججوں،...
پشاور تحقیقاتی کمیٹی نے ہری پور یونیورسٹی میں فیکلٹی بھرتیوں کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوںاور سلیکشن بورڈ کی...
کراچی ریلیٹی شو ”پاکستان گاٹ ٹیلنٹ“ کا آج ”جیو“ پر آغاز ،پکسل انٹرٹینمنٹ اور ”جیو ٹی وی“کی نئی پیشکش،...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ کاروبار میں آسانی کیلئے حکومت کے پالیسی اقدامات اور...
کراچی کراچی پورٹ نے مالی سال 2025-26میں اپنی 138سالہ تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔ ایک سال کے دوران کراچی پورٹ...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری افسران کی گریڈ 20میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد...