اسلام آباد گروپ کیپٹن عاصم طارق فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

08 جولائی ، 2026

اسلام آباد ( فاروق اقدس)وفاقی دارالحکومت اسلام اباد میں خاتون کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس کے بعد شہید افسر کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ائی ایس پی ار کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سینیئر افسران پاک فضائیہ کے اہلکاروں اور سول سوسائٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور بہادر افسر کو خراج عقیدت پیش کیا ائی ایس پی ار کے مطابق ایئر چیف مارشل نے گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ قربانی پاکستان ایئر فورس اور پاکستان کی مسلح افواج کی بہترین روایات کی عکاس ہے ہے۔