ڈپٹی سیکریٹری نسیم احمد پر عائد ایک سال تک ترقی روکنے کی سزا "سنشور" میں تبدیل

08 جولائی ، 2026

اسلام آ باد (رانا غلام قادر) ڈپٹی سیکریٹری نسیم احمد خان پر عائد ایک سال تک ترقی روکنے کی سزا "سنشور" میں تبدیل، سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 22 کی افسر اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پاپولیشن اسٹڈیز کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمینہ اے حسن 20 دسمبر 2026 کو سرکاری ملازمت کی مقررہ عمر 60 برس مکمل ہونے پر ریٹائر ہوں گی جبکہ سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ 20 کے افسر اور انسانی حقوق ڈویژن کے جوائنٹ سیکریٹری نذر جمیل 29 دسمبر 2026 کو ریٹائر ہوں گے، وقاص علی سیکشن افسر، امور کشمیر و گلگت بلتستان ،لیکچرار خدیجہ حسن ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں تعینات،نوٹیفیکشن جا ری ۔ ، ایک علیحدہ نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے 12 مئی 2026 کے حکم کی روشنی میں سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ 19 کے ڈپٹی سیکریٹری نسیم احمد خان پر عائد ایک سال تک ترقی روکنے کی معمولی سزا کو تبدیل کرتے ہوئے "سنشور" کی سزا میں تبدیل کر دیا گیا ۔