اڈانی گروپ نکوٹین پاؤچز فروخت کرنے کے الزام پر تحقیقات کی زد میں

08 جولائی ، 2026

کراچی (نیوز ڈیسک) اڈانی گروپ نکوٹین پاؤچز فروخت کرنے کے الزام پر تحقیقات کی زد میں،ممبئی ہوائی اڈے کی ڈیوٹی فری دکانوں میں یہ مصنوعات غیر قانونی طور پر فروخت کی جا رہی تھیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں سرکاری تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ممبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی ڈیوٹی فری دکانوں، جنہیں اڈانی گروپ کی شراکت داری میں چلایا جاتا ہے، پر نکوٹین پاؤچز قانون کے برخلاف فروخت کیے جا رہے تھے۔ حکومتی دستاویزات کے مطابق محکمۂ ادویات نے معائنے کے بعد قرار دیا کہ یہ مصنوعات متعلقہ منظوری اور درآمدی لائسنس کے بغیر فروخت کی جا رہی تھیں، حالانکہ بھارت میں نکوٹین پاؤچز کی فروخت منظور شدہ نہیں ہے اور انہیں صحتِ عامہ کے لیے ابھرتا ہوا خطرہ سمجھا جاتا ہے۔ حکام نے دکانوں کو فوری طور پر فروخت روکنے اور قانونی اجازت نامے حاصل کرنے کی ہدایت دی ہے۔