کینیڈا نے امارات میں 70ارب ڈالرکی سرمایہ کاری مؤخر کر دی

08 جولائی ، 2026

کراچی (نیوز ڈیسک) کینیڈا نے امارات میں 70ارب ڈالرکی سرمایہ کاری مؤخر کر دی ۔ تیار منصوبوں کی کمی بڑی رکاوٹ قرار،حکومت نے قانونی اور انتظامی پیچیدگیوں کا اعتراف کیا۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق کینیڈا نے متحدہ عرب امارات کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اس وقت تقریباً 70 ارب کینیڈین ڈالر کی مجوزہ سرمایہ کاری کے لیے تیار نہیں کیونکہ ملک میں ایسے بڑے منصوبوں کی کمی ہے جن پر فوری سرمایہ کاری کی جا سکے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم مارک کارنی کی حکومت کی جانب سے قائم میجر پروجیکٹس آفس نے اماراتی وفد کو بتایا کہ متعدد اہم منصوبے ابھی قانونی، مالی اور انتظامی مراحل سے گزر رہے ہیں۔