پرنس ہیری اور دیگر چھ افرادپرائیویسی کا مقدمہ لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے

08 جولائی ، 2026

لندن ( سعید نیازی ) پرنس ہیری اور دیگر چھ افراد ڈیلی میل اور میل آن سنڈے شائع کرنے والے ادارے ایسوی ایٹیڈ نیوز پیپرز لمیٹڈ کے خلاف پرائیویسی کا مقدمہ لندن ہائی کورٹ میں ہار گئے، اخباری گروپ کے خلاف پرنس ہیری و یگر شخصیات نے 1990 سے 2018 تک ذاتی معلومات غیرقانونی طریقے سے حاصل کرنے کا الزام لگایا تھا، الزامات میں فون یا وائس میل تک غیر قانونی طریقے سے رسائی، خفیہ نگرانی، طبی اور مالی رکارڈ حاصل کرنے کی کوششیں شامل تھیں۔