اسلام آباد (مہتاب حیدر) حکومت نے ریکوڈک سے معدنیات کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان ریلوے کی مین لائن-3 (ایم ایل-3) کے روہڑی، سبی، کوئٹہ تا کوہِ تفتان سیکشن کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس پر 278 ارب 61 کروڑ 85 لاکھ 91 ہزار روپے لاگت آئے گی۔ 996 کلومیٹر طویل اس منصوبے کی تکمیل 2033 تک متوقع ہے۔سرکاری دستاویزات اور منصوبے کے پی سی-1 کے مطابق منصوبے کی مالی معاونت ریکوڈک منرل کمپنی (RDMC) کی جانب سے برج فنانسنگ اور حکومت پاکستان کی جانب سے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے ذریعے کی جائے گی۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ RDMC کی جانب سے فراہم کی جانے والی 390 ملین ڈالر کی برج فنانسنگ حکومت پاکستان جون 2028 تک یک مشت (Bullet Payment) واپس کرے گی، جس کے لیے وزارتِ خزانہ کو مطلوبہ مالی وسائل کا انتظام کرنا ہوگا۔منصوبہ دو مرحلوں اور چار پیکیجز میں مکمل کیا جائے گا۔
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹررانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے شہدا سے متعلق...
اسلام آباد ایف بی آر ان لینڈریونیو سروس گریڈ 19 سے 22 کے 52افسران کے تبادلے ،سعدیہ صدف گیلانی ممبر ، ایف بی آر...
لاہور دہشت گردی کے حساس مقدمات کے محفوظ ٹرائلز کا بل قائمہ کمیٹی سے منظور۔ ہائی رسک کیسز میں ججوں،...
پشاور تحقیقاتی کمیٹی نے ہری پور یونیورسٹی میں فیکلٹی بھرتیوں کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوںاور سلیکشن بورڈ کی...
کراچی ریلیٹی شو ”پاکستان گاٹ ٹیلنٹ“ کا آج ”جیو“ پر آغاز ،پکسل انٹرٹینمنٹ اور ”جیو ٹی وی“کی نئی پیشکش،...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ کاروبار میں آسانی کیلئے حکومت کے پالیسی اقدامات اور...
کراچی کراچی پورٹ نے مالی سال 2025-26میں اپنی 138سالہ تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔ ایک سال کے دوران کراچی پورٹ...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری افسران کی گریڈ 20میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد...