لاہور (آصف محمود بٹ) پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے مالی سال 2025-26 کے دوران اپنی تاریخ کی نمایاں ترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز کی وصولیوں میں 39 فیصد ریکارڈ اضافہ کیا ہے، جبکہ ادارہ جاتی اصلاحات، ٹیکس نیٹ میں توسیع، انفورسمنٹ کو مؤثر بنانے، ٹیکس انتظامیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور پورے صوبے میں اپنے انتظامی دائرہ اختیار کو وسعت دینے کے ذریعے محصولات میں اربوں روپے کا غیر معمولی اضافہ حاصل کیا گیا۔ ادارہ جاتی اصلاحات، صوبہ بھر میں دائرہ اختیار کی توسیع اور مؤثر انفورسمنٹ سے محصولات اربوں روپے ،ٹیکس دہندگان کی تعداد 76 فیصد بڑھ گئی۔رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان ایک لاکھ 75 ہزار 418 تک پہنچ گئے، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل کمپلائنس اور جدید آڈٹ نظام نے ٹیکس انتظامیہ کو نئی سمت دے دی۔ “جنگ” کو حاصل دستاویزات کے مطابق مالی سال 2025-26 ادارے کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا، جس کے دوران ٹیکس نیٹ میں نمایاں توسیع، جدید ٹیکنالوجی پر مبنی کمپلائنس، ساختی اصلاحات اور صوبہ بھر میں مربوط انفورسمنٹ کے ذریعے نہ صرف ریونیو میں مسلسل اضافہ ممکن بنایا گیا بلکہ ٹیکس دہندگان کی جانب سے رضاکارانہ تعمیل میں بھی نمایاں بہتری آئی۔ دساویزات کے مطابق مالی سال کے دوران سب سے اہم پیش رفت پنجاب ریونیو اتھارٹی کے دائرہ اختیار کو 19 اضلاع سے بڑھا کر پنجاب کے تمام 36 اضلاع تک توسیع دینا تھی، جس کے نتیجے میں پورے صوبے میں پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز کے نفاذ اور وصولی کا یکساں نظام قائم کیا گیا۔
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹررانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے شہدا سے متعلق...
اسلام آباد ایف بی آر ان لینڈریونیو سروس گریڈ 19 سے 22 کے 52افسران کے تبادلے ،سعدیہ صدف گیلانی ممبر ، ایف بی آر...
لاہور دہشت گردی کے حساس مقدمات کے محفوظ ٹرائلز کا بل قائمہ کمیٹی سے منظور۔ ہائی رسک کیسز میں ججوں،...
پشاور تحقیقاتی کمیٹی نے ہری پور یونیورسٹی میں فیکلٹی بھرتیوں کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوںاور سلیکشن بورڈ کی...
کراچی ریلیٹی شو ”پاکستان گاٹ ٹیلنٹ“ کا آج ”جیو“ پر آغاز ،پکسل انٹرٹینمنٹ اور ”جیو ٹی وی“کی نئی پیشکش،...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ کاروبار میں آسانی کیلئے حکومت کے پالیسی اقدامات اور...
کراچی کراچی پورٹ نے مالی سال 2025-26میں اپنی 138سالہ تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔ ایک سال کے دوران کراچی پورٹ...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری افسران کی گریڈ 20میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد...