آن لائن رجسٹرڈ عازمین کی تعداد 2لاکھ 50 ہزارسے تجاوز کر گئی

08 جولائی ، 2026

اسلام آباد (رانا غلام قادر ) ملک میں رجسٹرڈ عازمین کی تعداد دولاکھ پچا س ہزارسے تجاوز کر گئی ۔33 تا 44 سال کے عازمین 76 ہزار کی تعداد کے ساتھ نمایاں ہیں۔رجسٹرڈ عازمین میں 3 ہزار پی ایچ ڈی، 45 ہزار ماسٹرز اور 60 ہزار پیچلرز تعلیم کے حامل ہیں۔وزارت مذہبی امور کی آن لائن حج رجسٹریشن مہم جاری ہے،صرف گذشتہ روز 12 ہزار 880 عازمین نے گھر بیٹھے حج رجسٹریشن مکمل کی۔ایک لاکھ 87 ہزار نے سرکاری جبکہ 63 ہزار نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کیا ۔