کوئٹہ ، اسلام آباد(نمائندہ جنگ، اے پی پی) سیکورٹی فورسز اور پولیس نے زیارت اور دالبندین میں فتنہ الخوراج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف آپریشنز کے دوران 21دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اور بھاری تعداد میں اسلحہ گولہ بارود قبضے میں لے لیا، آپریشن میں دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے 9پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا، سیکورٹی ذرائع کے مطابق زیارت کے علاقےمانگی میں مانگی ڈیم فیز تھری کی سیکورٹی پر مامور پولیس اورفتنہ الخوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا دہشت گردوں نے 9اہلکاروں کو شہید کر دیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، فورسز نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ ادھر دالبندین کے علاقے لاگاپ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کارروائی میں 6دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فورسز نےجائے وقوعہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ زیارت میں فورسز نے مشترکہ کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، گزشتہ روز اغواء کیے گئے ڈی ایس پی غلام سرور سمیت 8پولیس اہلکار دشوار گزار پہاڑی راستوں سے بحفاظت تھانہ کاچ پہنچ گئے، جبکہ کانسٹیبل رضوان کو بھی بحفاظت بازیاب کر لیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلی بلوچستان نے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کی پولیس چوکی پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والےپولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، دریں اثناء زیارت میں پولیس اہلکاروں کے اغواء اور شہادتوں کیخلاف مقامی افراد نےقومی شاہراہ این 50 پر دھرنا دیکر روڈ بلاک کردیا، بلوچستان کا پنجاب اور خیبر پختونخوا سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا۔
اسلام آباد بجلی ایک روپے 20 پیسے مہنگی ہونے کا امکان، سنٹرل پاور پرچزایجنسی نے فیول ایڈجسمنٹ کی مد مین نیپرا...
کراچی پاکستان کویت کے ساتھ ایک وسیع تر دفاعی معاہدے کے لیے بات چیت کر رہا ہے، جس کے بدلے میں توانائی کے شعبے...
لاہور جنگ میڈیا گروپ کے زیر اہتمام دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو 2026 کا آغاز آج کو ایکسپو سنٹر لاہور کے ہال نمبر 3...
اسلام آباد ایف بی آر ان لینڈریونیو سروس گریڈ 19سے22کے 52افسران کے تبادلے ،سعدیہ صدف گیلانی ممبر ، ایف بی آر...
اسلام آباد امریکہ ایران کشیدگی: تیل 87 ڈالر سے اوپر، سٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رجحان، برینٹ کروڈ 87.33 ڈالر کا...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری افسران کی گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ کاروبار میں آسانی کیلئے حکومت کے پالیسی اقدامات اور...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سرحدوں پر ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز...