اسلام آباد (نمائندہ خصوصی، ایجنسیاں )صدر مملکت آصف علی زرداری نے اعلیٰ سطح کے ایک وفد کے ہمراہ اپنے سرکاری دورہ کرغزستان کے دوران منگل کو جمہوریہ کرغزستان کے صدر سادیر ژاپاروف نورگوجوئیوچ سے ملاقات کی، دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا اورپاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور اسٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق کیا ، انہوں نے دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں کا جائزہ لیا اور تجارت، توانائی، رابطہ سازی، سیاسی و تجارتی تعاون، ثقافت، تعلیم، عوامی روابط اور کاسا-1000 منصوبے پر پیش رفت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پر غور کیا۔ اس موقع پر اقتصادی، ثقافتی، بین الپارلیمانی اور تزویراتی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کی صلاحیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی ’’وژن سینٹرل ایشیا‘‘ پالیسی میں کرغزستان کو اہم مقام حاصل ہے، انہوں نے کرغز صدر کو 28 ۔ 2027 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر کرغزستان کے تاریخی انتخاب پر مبارکباد بھی پیش کی،اس موقع پر جمہوریہ کرغز کی وزارت صحت اور پاکستان کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر کرغز وزیر صحت دامیربیک عثمانوف اور پاکستان کے وزیر مملکت برائے قومی صحت خدمات ڈاکٹر مختار بھرتھ نے دستخط کیے۔ بعد ازاں دونوں صدور نے اس موقع پر ایک مشترکہ اعلامیہ پر بھی دستخط کیے۔ ملاقات کے بعد کرغز صدر کی جانب سے صدر پاکستان کے اعزاز میں سرکاری استقبالیہ بھی دیا گیا۔ملاقات سے قبل رخ اوردو کلچرل سینٹر میں صدر مملکت کے اعزاز میں سرکاری استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔
کراچی کراچی کی 3خواتین پارس ، ندااور آمنہ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے شگر میں5ہزار150میٹربلند چوٹی سکوری لا پاس...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین قومی رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی خورشید احمد ندیم...
لاہور وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اپنے امیگریشن ونگ میں ایک اور مرحلے کے تحت تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات...
اسلام آ باد آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی تنخواہ اور مراعات کتنی ہیں ؟؟؟ریکارڈ سامنے آ گیا۔ آڈیٹرجنرل کو...
لاہور بھیک مانگنے کی روک تھام کا قانون مزید سخت کرنے کا فیصلہ۔بچوں کے تحفظ کیلئے عمر کی حد 16 سال کرنے کی تجویز...
اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر تین سمریوں کی منظوری دے دی ہے۔جمعرات کو ایوان...
کراچینیتن یاہو کا دورۂ امریکہ منسوخ،کیا امریکا اسرائیل میں دوریاں آ رہی ہیں، ایران کے حوالے سے امریکہ اور...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر وتبادلے کئے گئے ہیں۔ جوائنٹ سیکرٹری پارلیمانی امور ڈویژن...