اسلام آ باد (رانا غلام قادر) ڈپٹی سیکریٹری نسیم احمد خان پر عائد ایک سال تک ترقی روکنے کی سزا "سنشور" میں تبدیل، سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 22 کی افسر اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پاپولیشن اسٹڈیز کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمینہ اے حسن 20 دسمبر 2026 کو سرکاری ملازمت کی مقررہ عمر 60 برس مکمل ہونے پر ریٹائر ہوں گی جبکہ سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ 20 کے افسر اور انسانی حقوق ڈویژن کے جوائنٹ سیکریٹری نذر جمیل 29 دسمبر 2026 کو ریٹائر ہوں گے، وقاص علی سیکشن افسر، امور کشمیر و گلگت بلتستان ،لیکچرار خدیجہ حسن ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں تعینات،نوٹیفیکشن جا ری ۔ ایک علیحدہ نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے 12 مئی 2026 کے حکم کی روشنی میں سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ 19 کے ڈپٹی سیکریٹری نسیم احمد خان پر عائد ایک سال تک ترقی روکنے کی معمولی سزا کو تبدیل کرتے ہوئے "سنشور" کی سزا میں تبدیل کر دیا گیا ۔ ان ترقی روکنے کی سزا ختم ہو گئی جبکہ سروس ریکارڈ پر صرف "سنشور" برقرار رہے گی، تقرری کے منتظر وقاص علی خان کو سیکشن افسر، امور کشمیر و گلگت بلتستان ڈویژن جبکہ گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن، باغ، آزاد جموں و کشمیر حکومت میں تعینات لیکچرار خدیجہ حسن کا تبادلہ کرکے انہیں ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں تعینات کیا گیا۔
اسلام آباد بجلی ایک روپے 20 پیسے مہنگی ہونے کا امکان، سنٹرل پاور پرچزایجنسی نے فیول ایڈجسمنٹ کی مد مین نیپرا...
کراچی پاکستان کویت کے ساتھ ایک وسیع تر دفاعی معاہدے کے لیے بات چیت کر رہا ہے، جس کے بدلے میں توانائی کے شعبے...
لاہور جنگ میڈیا گروپ کے زیر اہتمام دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو 2026 کا آغاز آج کو ایکسپو سنٹر لاہور کے ہال نمبر 3...
اسلام آباد ایف بی آر ان لینڈریونیو سروس گریڈ 19سے22کے 52افسران کے تبادلے ،سعدیہ صدف گیلانی ممبر ، ایف بی آر...
اسلام آباد امریکہ ایران کشیدگی: تیل 87 ڈالر سے اوپر، سٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رجحان، برینٹ کروڈ 87.33 ڈالر کا...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری افسران کی گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ کاروبار میں آسانی کیلئے حکومت کے پالیسی اقدامات اور...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سرحدوں پر ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز...