لاہور (جنرل رپورٹر )وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز مخالفین کے جھوٹ، منفی پروپیگنڈے اور بے بنیاد الزامات کا جواب صرف اپنی کارکردگی، شفاف طرزِ حکمرانی اور عوامی خدمت سے دے رہی ہیں۔پنجاب اس وقت ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ ʼʼاپنا کھیت اپنا روزگارʼʼسکیم کے تحت 30 ہزار خاندانوں کو زمین کی ملکیت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ ʼʼاپنی چھت اپنا گھرʼʼپروگرام کے ذریعے ایک لاکھ 80ہزار سے زائد افراد اپنے گھر کی چھت کے مالک بن چکے ہیں۔ پنجاب بھر میں 9لاکھ کسان کارڈز، 30ہزار گرین ٹریکٹرز تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ 5ہزار کسانوں کو سپر سیڈر مشینیں اور 8ہزار ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ دریں اثنا وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے نامور کامیڈین اور اداکار اللہ رکھا پیپسی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کراچی کراچی کی 3خواتین پارس ، ندااور آمنہ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے شگر میں5ہزار150میٹربلند چوٹی سکوری لا پاس...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین قومی رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی خورشید احمد ندیم...
لاہور وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اپنے امیگریشن ونگ میں ایک اور مرحلے کے تحت تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات...
اسلام آ باد آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی تنخواہ اور مراعات کتنی ہیں ؟؟؟ریکارڈ سامنے آ گیا۔ آڈیٹرجنرل کو...
لاہور بھیک مانگنے کی روک تھام کا قانون مزید سخت کرنے کا فیصلہ۔بچوں کے تحفظ کیلئے عمر کی حد 16 سال کرنے کی تجویز...
اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر تین سمریوں کی منظوری دے دی ہے۔جمعرات کو ایوان...
کراچینیتن یاہو کا دورۂ امریکہ منسوخ،کیا امریکا اسرائیل میں دوریاں آ رہی ہیں، ایران کے حوالے سے امریکہ اور...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر وتبادلے کئے گئے ہیں۔ جوائنٹ سیکرٹری پارلیمانی امور ڈویژن...