محسن نقوی کی بنگلہ دیش اور سوڈان کے وفود سے ملاقاتیں، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرلُ سے ملاقات کل ہوگی

08 جولائی ، 2026

اقوامُ متحدہ( عظیم ایم میاں) وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ میں آج مصروف دن گزارا۔ انہوں نے بنگلہ دیش ، سوڈان اور دیگر ممالک سے شریکُ اپنے ہم منصب وزراء اور حکام سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔بنگلہ دیشی ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ سے محسن نقوی کی ملاقات مفید اور مثبت رہی پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعاون اور بہتر انڈر اسٹینڈنگ کے تناظر میں ہونے والی یہ دو طرفہ ملاقات مثبت رہی۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سے محسن نقوی کی ملاقات کل متوقع ہے۔