ایک اور پاک بھارت جنگ کا خطرہ بڑھ گیا،حامد میر

08 جولائی ، 2026

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامدمیر نے اپنے تجزیئے میں کہا ہے کہ ایک اور پاک بھارت جنگ کا خطرہ بڑھ گیا۔بھارت دوبارہ کوئی فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔ یہ مسلمانوں اور اسلام کے خلاف جنگ ہے اور اسے پاکستان کی بارڈر تک لے کر آنا ہے اس کی گواہی بھارت سے ہی دی جارہی ہے۔ حامد میر نے مزید کہا کہ ”گھر واپسی اسکیم“ آر ایس ایس کی ڈیکلئیرڈ پالیسی ہے۔ اس اسکیم کا مطلب ہے کہ مسلمان، عیسائی یہ سب ہندو تھے اب انہیں واپس ہندو بن جانا چاہئے۔