کراچی (نمائندہ جنگ) بیلجیئم کے ہاتھوں بدترین ناکامی کے نتیجے میں میکسیکو اور کینیڈا کےبعد تیسرا میزبان امریکا بھی ایونٹ سے باہر ہوگیا۔ لیکن دفاعی چیمپئن ارجنٹائن نے جادوئی کھیل کی بدولت شکست کے منہ سے فتح چھین کر ورلڈ کپ میں بقا کی جنگ جیت لی۔ منگل کی شب اٹلانٹا میں میسی کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے میں مصر کو2-3 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ مصر نے یاسر ابراہیم اور زیکو کے گولز کی بدولت2-0 کی برتری حاصل کر کے ارجنٹائن کو پریشان کر دیا۔21ویں منٹ میں لیونل میسی پنالٹی کک ضائع کی۔ جب ارجنٹائن کی شکست یقینی نظر آ رہی تھی، تب لیونل میسی نے ایک بار پھر اپنی کلاس ثابت کی۔79ویں منٹ میں میسی کے پاس پر رومیرو نے ہیڈر کے ذریعے پہلا گول کیا۔ ٹھیک4منٹ بعد میسی نے شاندار گول کر کے مقابلہ2-2سے برابر کر دیا۔ یہ میسی کا ٹورنامنٹ میں آٹھواں گول ہے۔ میچ کے آخری لمحات میں انزو فرنینڈس نے ہیڈر کے ذریعے فیصلہ کن گول داغ کر ارجنٹائن کی فتح مکمل کر دی۔
اسلام آباد بجلی ایک روپے 20 پیسے مہنگی ہونے کا امکان، سنٹرل پاور پرچزایجنسی نے فیول ایڈجسمنٹ کی مد مین نیپرا...
کراچی پاکستان کویت کے ساتھ ایک وسیع تر دفاعی معاہدے کے لیے بات چیت کر رہا ہے، جس کے بدلے میں توانائی کے شعبے...
لاہور جنگ میڈیا گروپ کے زیر اہتمام دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو 2026 کا آغاز آج کو ایکسپو سنٹر لاہور کے ہال نمبر 3...
اسلام آباد ایف بی آر ان لینڈریونیو سروس گریڈ 19سے22کے 52افسران کے تبادلے ،سعدیہ صدف گیلانی ممبر ، ایف بی آر...
اسلام آباد امریکہ ایران کشیدگی: تیل 87 ڈالر سے اوپر، سٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رجحان، برینٹ کروڈ 87.33 ڈالر کا...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری افسران کی گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ کاروبار میں آسانی کیلئے حکومت کے پالیسی اقدامات اور...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سرحدوں پر ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز...