ٹرمپ کو بگرام اڈہ صرف خواب میں مل سکتا ہے،طالبان وزیر

08 جولائی ، 2026

کراچی (نیوز ڈیسک) طالبان حکومت کے وزیرِ اطلاعات و ثقافت مہاجر فراہی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کو بگرام اڈہ صرف خواب میں مل سکتا ہے۔ افغانستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے امریکی صدر کے اس مؤقف کو مسترد کر دیا کہ امریکہ دوبارہ بگرام فضائی اڈے کا کنٹرول حاصل کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور کسی بھی غیر ملکی طاقت کو بگرام اڈے پر دوبارہ قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مہاجر فراہی نے کہا کہ افغانستان کسی بھی بیرونی جارحیت کی صورت میں اپنی خودمختاری اور سرحدوں کا دفاع کرے گا۔ بگرام فضائی اڈہ، جو کابل کے شمال میں واقع ہے، امریکی قیادت میں افغانستان میں فوجی کارروائیوں کا سب سے بڑا مرکز رہا تھا۔