مشرقِ وسطیٰ میں نیا سکیورٹی آرڈر، ایران کی واپسی، اسرائیل کے لیے چیلنج، امریکی جریدہ

08 جولائی ، 2026

کراچی (رفیق مانگٹ) امریکی ۜجریدے کا کہنا ہے مشرقِ وسطیٰ میں نیا سکیورٹی آرڈر، ایران کی واپسی، اسرائیل کے لیے چیلنج، سعودیہ، خلیجی ریاستیں اور ایران نئے علاقائی سیکورٹی فریم ورک کی طرف گامزن، امریکی سیکورٹی چھتری پر سوالیہ نشان، ایران کو الگ کرنیکی پالیسی ناکام، مخالف ابراہیمی معاہدوں کا خطرہ، جنگوں نے توازن بدل دیا، امریکہ و اسرائیل کی پالیسیوں پر تنقید، فلسطینی ریاست کے بغیر امن ناممکن، 1967 سرحدیں پھر مرکزِ بحث، ایران نے اشارہ دیا فلسطینی ریاست کی صورت میں اسرائیل کی شمولیت ممکن ہے۔ امریکی جریدے فارن پالیسی کے مطابق مشرقِ وسطیٰ ایک نئے تاریخی موڑ پر کھڑا ہے جہاں ایران کو الگ تھلگ کرنے کی عشروں پرانی پالیسی ناکام ہو چکی ہے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی جنگ نے نہ صرف خطے کو عدم استحکام سے دوچار کیا بلکہ امریکی سکیورٹی چھتری بھی بے نقاب کر دی- اب سعودی عرب، خلیجی ریاستیں اور ایران ایک نئے علاقائی سکیورٹی فریم ورک کی تشکیل کی طرف بڑھ رہے ہیں جس میں معاشی تعاون، عدم جارحیت معاہدے اور مشترکہ سلامتی کا تصور شامل ہے، جبکہ قطر کے وزیر اعظم کے بیانات اس تبدیلی کی تصدیق کرتے ہیں-