اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ اہم قومی ترجیح ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز مشترکہ کوششیں مزید تیز کریں، بچوں کے مستقبل کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں۔وزیر اعظم سے گزشتہ روز پولیو نگرانی بورڈ کے 7 رکنی وفد نے ملاقات کی وفد میں روٹری کے پولیو اوورسائیٹ بورڈ کے چیئر مائیک میکگورن (Mike McGovern)، گیٹس فاؤنڈیشن کے گلوبل ڈیویلپمنٹ کے صدر کرس ایلائیس (Chris Elias)،ریجنل ڈائیریکٹر WHO EMRO ڈاکٹر حنان بلخی (Dr. Hanan Balkhy)، یونیسیف (UNICEF)، گاوی (GAVI) اور پاکستان میں انسداد پولیو کیلئے تعاون کے دیگر شراکت داروں کے نمائندگان شریک تھے۔وزیراعظم نے اجلاس میں پولیو سے پاک پاکستان کے عزم کی تجدید کی۔وفد نے پولیو فری پاکستان کے لیے حکومت کے مؤثر اقدامات کو سراہتے ہوئے نمایاں پیش رفت پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔
اسلام آباد بجلی ایک روپے 20 پیسے مہنگی ہونے کا امکان، سنٹرل پاور پرچزایجنسی نے فیول ایڈجسمنٹ کی مد مین نیپرا...
کراچی پاکستان کویت کے ساتھ ایک وسیع تر دفاعی معاہدے کے لیے بات چیت کر رہا ہے، جس کے بدلے میں توانائی کے شعبے...
لاہور جنگ میڈیا گروپ کے زیر اہتمام دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو 2026 کا آغاز آج کو ایکسپو سنٹر لاہور کے ہال نمبر 3...
اسلام آباد ایف بی آر ان لینڈریونیو سروس گریڈ 19سے22کے 52افسران کے تبادلے ،سعدیہ صدف گیلانی ممبر ، ایف بی آر...
اسلام آباد امریکہ ایران کشیدگی: تیل 87 ڈالر سے اوپر، سٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رجحان، برینٹ کروڈ 87.33 ڈالر کا...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری افسران کی گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ کاروبار میں آسانی کیلئے حکومت کے پالیسی اقدامات اور...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سرحدوں پر ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز...