کیچی بیگ میں بوتل نما بم پھٹنے سے دو طالب علم جاں بحق ، ایک زخمی

08 جولائی ، 2026

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کیچی بیگ کلی جدید میاں خان میں بوتل نما بم پھٹنے سے دو طالب علم جاںبحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا پولیس کے مطابق کیچی بیگ کے علاقے کلی جدید میاں خان میں واقعہ امدادیہ مدرسے کے عید گاہ گرائونڈ تین طالب علم دس سالہ بچے محمد صفیان ٗ خلیل الرحمن اور سات سالہ اسد اللہ کھیل رہے تھے کہ ان کو ایک بوتل ملی جس اٹھا کر دیا بوتل وزر دار دھماکہ سے بھٹ گئی۔