دبئی سات درجے تنزلی کے بعد دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں 14ویں نمبر پر پہنچ گیا

08 جولائی ، 2026

کراچی (رفیق مانگٹ) دبئی سات درجے تنزلی کے بعد دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں 14ویں نمبر پر پہنچ گیا، دیگر شہروں میں مہنگائی اور کرنسی کی مضبوطی نے دبئی کی درجہ بندی متاثر کی، مقامی قیمتیں برقرار رہیں، سنگاپور مسلسل چوتھے سال دنیا کا مہنگا ترین شہر، زیورخ دوسرے اور موناکو تیسرے نمبر پر، یورپی کرنسیوں کی مضبوطی فیصلہ کن ثابت، ہانگ کانگ چوتھے اور لندن پانچویں نمبر پر، برطانوی پاؤنڈ کی کمزوری اثرانداز، سڈنی چھ درجے بہتری کے ساتھ آٹھویں نمبر پرہے۔