نیویارک(عظیم ایم میاں) سفارتی پوسٹنگ، تبدیلی اور توسیع کیلئےافسران کی بھاگ دوڑ۔ غیر ممالک میں پاکستان کے سفارت خانوں میں تبادلے، تقرریوں اور پوسٹنگ کےلئے وزیر اعظم کی منظوری کیلئے سمری کی تیاری کی اطلاعات نے بیرون ملک متعین سفارتی اہلکاروں میں ہلچل پیدا کر رکھی ہے۔ پاکستان کے سفیر برائے اقوام متحدہ عاصم افتخار اس سال 26 نومبر کو ریٹائر ہورہے ہیں البتہ انہیں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی حمایت سے مزید توسیع ملنے کا امکان بھی موجود ہےجبکہ نیویارک میں متعین قونصل جنرل اپنی پوسٹنگ کی میعاد پوری کرکے مزید توسیع کےلئے چھٹی لیکر اسلام آباد میں اپنی کوششوں میں مصروف ہیں ان کی اہلیہ بھی وزارت اطلاعات کی جانب سے کینیڈا کے پاکستانی سفارتخانہ میں اپنی پوسٹنگ کی میعاد پوری کر چکی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ سفیر پاکستان رضوان شیخ کا نام بطور سکریٹری امور خارجہ زیر غور ہے جبکہ موجودہ سیکرٹری خارجہ امور آمنہ بلوچ بھی اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد واشنگٹن میں سفیر کے عہدے کی خواہشمند بتائی جاتی ہیں۔
کراچی کراچی کی 3خواتین پارس ، ندااور آمنہ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے شگر میں5ہزار150میٹربلند چوٹی سکوری لا پاس...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین قومی رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی خورشید احمد ندیم...
لاہور وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اپنے امیگریشن ونگ میں ایک اور مرحلے کے تحت تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات...
اسلام آ باد آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی تنخواہ اور مراعات کتنی ہیں ؟؟؟ریکارڈ سامنے آ گیا۔ آڈیٹرجنرل کو...
لاہور بھیک مانگنے کی روک تھام کا قانون مزید سخت کرنے کا فیصلہ۔بچوں کے تحفظ کیلئے عمر کی حد 16 سال کرنے کی تجویز...
اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر تین سمریوں کی منظوری دے دی ہے۔جمعرات کو ایوان...
کراچینیتن یاہو کا دورۂ امریکہ منسوخ،کیا امریکا اسرائیل میں دوریاں آ رہی ہیں، ایران کے حوالے سے امریکہ اور...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر وتبادلے کئے گئے ہیں۔ جوائنٹ سیکرٹری پارلیمانی امور ڈویژن...