کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چھوٹے کاروبار کیلئے مالیاتی ٹاسک فورس بنی گی جو نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی اور درپیش مسائل کے حل کیلئے قابل عمل تجاویز تیار کریگی، مزید 28سرکاری اداروں کی نجکاری کی جائیگی، حکومت جلد درمیانی مدت کی ٹیکس حکمت عملی متعارف کرائے گی، معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، ٹیکس نظام میں انسانی مداخلت ختم کر رہے ہیں، ہر فرد کو استعداد کے مطابق دینا ہوگا،حکومت مالیاتی شعبے میں اصلاحات اور پائیدار معاشی ترقی کے وسیع تر ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، ایس ایم ایز، تعمیراتی شعبے اور زرعی مشینری کی مراعات برقرار رہیں گی، ایران کے ساتھ تجارت میں مثبت پیش رفت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے زیر اہتمام پاکستان بینکنگ سمٹ 2026 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،وزیر خزانہ نے اس موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سربراہی میں ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان کیا۔ اس ٹاسک فورس میں بینکاری شعبے اور متعلقہ اداروں کے نمائندے شامل ہونگے، جو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (ایس ایم ایز) کیلئے قرضوں تک رسائی بڑھانے اور اس شعبے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے قابلِ عمل تجاویز مرتب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال بڑی صنعتوں کی بہتر کارکردگی کے باعث مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 3.7 فیصد رہی، جبکہ ریکارڈ ترسیلاتِ زر، زرمبادلہ کے بہتر ذخائر اور مالی خسارے میں کمی نے ملکی معیشت کو استحکام فراہم کیا۔
کراچی مالی سال 2025-26 کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں کرنٹ...
اسلام آباد بجلی ایک روپے 20 پیسے مہنگی ہونے کا امکان، سنٹرل پاور پرچزایجنسی نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا...
اسلام آباد آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے سبب قطر سے سپلائی متاثر ہونے کے باعث پاکستان نے اضافی ایل این جی...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری افسران کی گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سرحدوں پر ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز...
کراچی آزاد حویلی کہوٹہ میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل راٹھور کے اسکواڈ میں شامل گاڑی چھانجل کے مقام پر...
مظفر آباد /اسلام آبادسابق وزیراعظم آزا د کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پرمسلح افراد کی جانب سے حملہ میں...
اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت جج طاہرعباس سپرا نے 26نومبر احتجاج کیس میں طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی...