آزاد کشمیر معاملہ پر عوامی مطالبات کو سپورٹ کرتے ہیں ، بیرسٹر گوہر

08 جولائی ، 2026

کراچی (نیوز ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر معاملہ پر عوامی مطالبات کو سپورٹ کرتے ہیں ، تحریک انصاف میں کوئی بغاوت اور فارولوڈ بلاک نہیں ہے ،بانی کی قیادت میں سب متحد ہیں،الیکشن بائیکاٹ کا فیصلہ وہاں کے حالات دیکھ کر کیا،37ہفتوں سے بانی سے کسی کی ملاقات نہیں ہوئی،راولپنڈی اڈیالہ روڈ پر داہگل ناکے کے قریب صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 37 ہفتے گزر گئے عمران خان سے کسی کی ملاقات کی نہیں ہوئی، مسلسل تشویش بڑھ رہی ہے، یہ بات درست ہے کہ فیملی کی ملاقات کے حوالے سے بات چیت ہوئی تھی، گزشتہ ہفتے کی طرح آج بھی بشریٰ بی بی کی فیملی کی ملاقات ہوگی، جن حکومتی افراد سے ہم بات چیت کرتے ہیں ہم نے ان سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔