تہران (اے ایف پی /نیوزڈیسک )سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہیدکی آخری رسومات کے چوتھے روزانہیں الوداع کہنے کیلئے ایران کے مقدس شہر قم میں لاکھوں سوگواروں کا ہجوم امڈ آیااورسڑکیں کھچاکھچ بھرگئیں‘ ادھر آبنائے ہرمز میں چند گھنٹوں کے دوران عمانی ساحل کے قریب قطر کے ایک ایل این جی بردار جہاز سمیت تین آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا گیا ہے‘قطر نےایران کو حملے کا ذمہ دارقراردیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے جبکہ اٹلی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے اسرائیل اور لبنان کی حکومت کے درمیان مذاکرات کے نئے دور کی میزبانی کرے گا۔ایرانی پارلیمان کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی بھی اقدام اٹھایا گیا تو اس کا نتیجہ ناکامی ہوگاجبکہ وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اگر دھمکیوں کا سلسلہ جاری رہا تو حتمی معاہدے سے متعلق مذاکرات شروع نہیں ہوں گے‘اپنے دستخط کا پاس رکھیں‘ایران کے عوام اور مسلح افواج دھمکیوں سے مرعوب ہونے والے نہیں ۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی بحری سکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ رات گئے ایک نامعلوم گولے نے ایک ٹینکر کو نشانہ بنایا جس سے وہاں آگ لگ گئی، جس کے بعد مزید دو جہازوں پر حملے کیے گئے جن میں سے کم از کم ایک حملہ ڈرون کے ذریعے کیا گیا۔یہ تینوں جہاز عمان کے قریب نشانہ بنائے گئے۔ عمان نے اپنی ساحلی پٹی کے ساتھ ایک عارضی گزرگاہ بنانے کی تجویز دی تھی جس کی ایران مخالفت کر رہا ہے۔قطر نے اپنے ٹینکر پر حملے کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرایا ہے اور تہران پر زور دیا ہے کہ وہ ایسی تمام کارروائیوں کو روکے جو علاقائی سلامتی کو نقصان پہنچاتی ہیں یا بین الاقوامی بحری جہاز رانی کے تحفظ کو خطرے میں ڈالتی ہیں۔
کوئٹہگورنربلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ آج ہم نے کوئٹہ اور تربت کو ڈومیسٹک فلائٹ کے ذریعے پاکستان...
اسلام آ باد پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے ٹیکسٹائل برآمدات کوجمودسے نکالنےکے لیےوزیراعظم سےفوری اقدامات...
اسلام آباد ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان ایئرپورٹس...
کراچی واشنگٹن میں ایران جنگ پر ٹرمپ کا تمسخر اڑاتا دیوہیکل مجسمہ نصب،تختی پر تحریرہےصدرٹرمپ کو ایران جنگ میں...
کوئٹہ زیارت پولیس شہداء کے لواحقین و آل پارٹیز کی جانب سے کوئٹہ میں کوئلہ پھاٹک پر احتجاجی دھرنا جمعرات کو...
کراچینیتن یاہو کا دورۂ امریکہ منسوخ،کیا امریکا اسرائیل میں دوریاں آرہی ہیں، ایران کے حوالے سے امریکہ اور...
کراچی جے یو آئی سندھ کا مولانا فضل الرحمٰن کے بیانیے کی مکمل حمایت کا اعلان۔ جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر...
دوحاقطر نے اسرائیلی میڈیا کی ان رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ایران کے خلاف...