ایران نے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر کم از کم دو میزائل فائر کیے، امریکا

08 جولائی ، 2026

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران نے آبنائے ہرمز میں گزرنے والے تجارتی جہازوں پر کم از کم دو میزائل فائر کیے۔ حملے پیر کی رات کیے گئے، امریکی حکام کی تصدیق، ایک آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل لگا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔ دوسرا تجارتی جہاز بھی ایرانی میزائل کی زد میں آیا، دونوں جہازوں کو شدید نقصان پہنچا، لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ امریکی حکام کے مطابق ان حملوں کے جواب میں امریکہ کی جانب سے ایرانی اہداف پر جوابی کارروائی کا امکان، یہ حملے حالیہ ایران امریکہ مفاہمتی معاہدے کی خلاف ورزی سمجھے جا رہے ہیں۔