دنیا کی سب سے بڑی معاشی اور فوجی طاقت، امریکا میں جرائم کی بلند شرح، بندوقیں آبادی سے زیادہ

08 جولائی ، 2026

کراچی (رفیق مانگٹ) دنیا کی سب سے بڑی معاشی اور عسکری طاقت امریکا ایک نمایاں تضاد کا شکار ہے جہاں ترقی اور خوشحالی کے ساتھ جرائم کی نسبتاً بلند شرح بھی موجود ہے۔ امریکا میں بندوقوں کی تعداد آبادی سے بھی زیادہ ہے، جس کے باعث فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوتا ہے۔ اسی تناظر میں شکاگو کے اعدادوشمار اہم ہیں، جہاں 28 فروری 2026 سے 5 جولائی 2026 کے دوران 523 افراد کو گولی ماری گئی جن میں سے 46 ہلاک اور 477 زخمی ہوئے۔گن وایلنس آرکائیو کے مطابق 5 جولائی 2026 تک 6391 افراد ہلاک اور 11703 زخمی ہوئے، جبکہ 225 اجتماعی فائرنگ کے واقعات میں 267 ہلاکتیں اور 868 زخمی رپورٹ ہوئے۔ تازہ اعدادوشمار کے مطابق امریکا میں مجموعی طور پر تقریباً 20 لاکھ افراد مختلف جیلوں اور حراستی مراکز میں قید ہیں جبکہ فی کس قید کی شرح 580 افراد فی ایک لاکھ آبادی تک پہنچ چکی ہے۔