ہنہ اوڑک میں فیصلہ کن کارروائی ضروری ہے ، وزیر اعظم و گورنر کا اتفاق

08 جولائی ، 2026

کوئٹہ(این این آئی) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صوبہ میں امن و امان کی تازہ ترین صورتحال باالخصوص ہنہ اوڑک میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے متعلق آگاہ کیا۔ گورنر نے ہنہ اوڑک کے دہشتگردانہ واقعہ کی سنگینی اور حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اور سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ متاثرہ علاقے میں لوگوں کے جان و مال کے تحفظ اور ہونے والے نقصانات کی تلافی کیلئے فیصلہ کن کارروائی اور اقدامات ضروری ہیں۔ سیکورٹی اور استحکام کو تیزی سے بہتر بنانے کیلئے متعلقہ وفاقی اور صوبائی حکام کے درمیان مزید روابط بڑھانے کو ترجیح دی جائیگی۔