اسلام آباد (رانا غلام قادر ) ملک میں رجسٹرڈ عازمین کی تعداد دولاکھ پچا س ہزارسے تجاوز کر گئی ۔33 تا 44 سال کے عازمین 76 ہزار کی تعداد کے ساتھ نمایاں ہیں۔رجسٹرڈ عازمین میں 3 ہزار پی ایچ ڈی، 45 ہزار ماسٹرز اور 60 ہزار پیچلرز تعلیم کے حامل ہیں۔وزارت مذہبی امور کی آن لائن حج رجسٹریشن مہم جاری ہے،صرف گذشتہ روز 12 ہزار 880 عازمین نے گھر بیٹھے حج رجسٹریشن مکمل کی۔ایک لاکھ 87 ہزار نے سرکاری جبکہ 63 ہزار نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کیا ۔حج پورٹل یا موبائل ایپ "پاک حج" کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل نہایت آسانی سے ممکن ہے۔ وزارت مذہبی امور نے اگلے مرحلے میں حج واجبات بھی آن لائن وصول کرنے کا عندیہ دیاہے۔نیشنل آئی ٹی بورڈ کا تیار کردہ حج مینجمنٹ سسٹم عازمین حج اور وزارت کے درمیان رابطے کا آسان ذریعہ بن گیا ۔
کوئٹہگورنربلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ آج ہم نے کوئٹہ اور تربت کو ڈومیسٹک فلائٹ کے ذریعے پاکستان...
اسلام آ باد پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے ٹیکسٹائل برآمدات کوجمودسے نکالنےکے لیےوزیراعظم سےفوری اقدامات...
اسلام آباد ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان ایئرپورٹس...
کراچی واشنگٹن میں ایران جنگ پر ٹرمپ کا تمسخر اڑاتا دیوہیکل مجسمہ نصب،تختی پر تحریرہےصدرٹرمپ کو ایران جنگ میں...
کوئٹہ زیارت پولیس شہداء کے لواحقین و آل پارٹیز کی جانب سے کوئٹہ میں کوئلہ پھاٹک پر احتجاجی دھرنا جمعرات کو...
کراچینیتن یاہو کا دورۂ امریکہ منسوخ،کیا امریکا اسرائیل میں دوریاں آرہی ہیں، ایران کے حوالے سے امریکہ اور...
کراچی جے یو آئی سندھ کا مولانا فضل الرحمٰن کے بیانیے کی مکمل حمایت کا اعلان۔ جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر...
دوحاقطر نے اسرائیلی میڈیا کی ان رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ایران کے خلاف...