پاکستان نے عالمی ڈاک ٹکٹوں کی نئی تاریخ رقم کردی

08 جولائی ، 2026

لاہور (خبر نگار)پاکستان نے عالمی ڈاک ٹکٹوں کی دنیا میں ایک تاریخی سنگ میل عبور کیا ہے۔ ممتاز تاجر محمد عارف بالاگام والا( تمغہ امتیاز) نے ’’مکاؤ 2026 اسپیشلائزڈ ورلڈ اسٹامپ نمائش‘‘ میں پانچ فریم کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت کر دنیا کی تاریخ میں پہلی بار یہ اعزاز حاصل کرنے والے فلاٹلسٹ بن گئے ہیں۔