نیٹو کا دفاعی معاہدوں کا اعلان،ٹرمپ کی اتحادیوں پر تنقید، اردوان کی تعریف

08 جولائی ، 2026

کراچی ( نیوز ڈیسک) نیٹو کا دفاعی معاہدوں کا اعلان،ٹرمپ کی اتحادیوں پر تنقید، اردوان کی تعریف ،50 ارب ڈالر سے زائد کے دفاعی سودوں کی رونمائی، امریکی صدریورپی اتحادیوں کے ایران جنگ مؤقف پر برہم، ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ کو ایف35 طیاروں کی فروخت پرغور کرنے کا عندیہ ، پابندیاں ختم کرنے کا بھی اعلان کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انقرہ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے آغاز پر یورپی اتحادیوں کو ایران جنگ کے حوالے سے ان کے مؤقف پر تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی قیادت اور ان کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کی بھرپور تعریف کی۔