اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت کےابتدائی سوادوسال کےدوران قرضوں میں سترہ ہزارایک سو انتالیس ارب روپےکابڑا اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کی بنیادپرمارچ 2024سےلیکرمئی2026 کے27 ماہ کےدوران وفاقی حکومت کے مقامی قرضوں میں 15ہزار 432ارب روپےاوروفاقی حکومت کے بیرونی قرضوں میں ایک ہزار 707ارب روپےکااضافہ ہواجس کےبعدوفاقی حکومت کاقرضہ مئی2026 تک بڑھ کر81 ہزار 949 ارب روپےہواجبکہ نگران حکومت کے آخری مہینے فروری 2024 تک وفاقی حکومت کےقرضوں کا حجم 64ہزار 810ارب روپے تھا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات میں تفصیلات سامنےآگئیں ۔- دستاویزکےمطابق فروری 2024تک مرکزی حکومت کا مقامی قرضہ 42 ہزار675 ارب روپے تھاجو مئی2026 تک بڑھ کر58ہزار107ارب روپے ہوا- اسی طرح فروری 2024 تک وفاقی حکومت کا بیرونی قرضہ 22ہزار134ارب روپےتھا اور مئی 2026 تک مرکزی حکومت کا بیرونی قرضہ بڑھ کر 23ہزار 842ارب روپےرہا۔
کوئٹہگورنربلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ آج ہم نے کوئٹہ اور تربت کو ڈومیسٹک فلائٹ کے ذریعے پاکستان...
اسلام آ باد پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے ٹیکسٹائل برآمدات کوجمودسے نکالنےکے لیےوزیراعظم سےفوری اقدامات...
اسلام آباد ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان ایئرپورٹس...
کراچی واشنگٹن میں ایران جنگ پر ٹرمپ کا تمسخر اڑاتا دیوہیکل مجسمہ نصب،تختی پر تحریرہےصدرٹرمپ کو ایران جنگ میں...
کوئٹہ زیارت پولیس شہداء کے لواحقین و آل پارٹیز کی جانب سے کوئٹہ میں کوئلہ پھاٹک پر احتجاجی دھرنا جمعرات کو...
کراچینیتن یاہو کا دورۂ امریکہ منسوخ،کیا امریکا اسرائیل میں دوریاں آرہی ہیں، ایران کے حوالے سے امریکہ اور...
کراچی جے یو آئی سندھ کا مولانا فضل الرحمٰن کے بیانیے کی مکمل حمایت کا اعلان۔ جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر...
دوحاقطر نے اسرائیلی میڈیا کی ان رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ایران کے خلاف...