کراچی( افضل ندیم ڈوگر) شارجہ سے کراچی آتے ہوئے پاکستانی کارگو کمپنی کا بوئنگ 737طیارہ اورماڑا کے قریب سمندر پر پرواز کے دوران لاپتا ہوگیا۔شارجہ سے کراچی آرہا تھا 35 ہزار فٹ کی بلندی پر غیرمعمولی حالات کا شکار، 5 منٹ میں نیچے آکر لاپتا ہوا۔طیارے میں 5 رکنی عملہ سوار تھا۔ پاک بحریہ کی ٹیموں نے رسکیو کا کام شروع کردیا ہے۔ اے ٹی آر طیارہ لاپتہ جہاز کی تلاش میں تربت سے روانہ ہوا۔ فلائٹ راڈار کے مطابق طیارہ رات نو بج کر 17 منٹ پر 35 ہزار فٹ کی معمول کی پرواز پر 790 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے منزل کی طرف ا رہا تھا کہ اچانک غیرمعمولی حالات کا شکار ہوا۔ پرواز کے ٹی اے 1732 کے طور پر شارجہ سے اڑان بھرنے والے طیارے نے اچانک یوٹرن لیا اور پھر 5 منٹ کے دوران 34 ہزار فٹ نیچے آ کر 1100 فٹ کی بلندی اور 211 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ریڈار سے غائب ہوگیا۔ کے ٹو ایر ویز کا طیارہ 27 سال پرانا تھا۔
کوئٹہگورنربلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ آج ہم نے کوئٹہ اور تربت کو ڈومیسٹک فلائٹ کے ذریعے پاکستان...
اسلام آ باد پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے ٹیکسٹائل برآمدات کوجمودسے نکالنےکے لیےوزیراعظم سےفوری اقدامات...
اسلام آباد ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان ایئرپورٹس...
کراچی واشنگٹن میں ایران جنگ پر ٹرمپ کا تمسخر اڑاتا دیوہیکل مجسمہ نصب،تختی پر تحریرہےصدرٹرمپ کو ایران جنگ میں...
کوئٹہ زیارت پولیس شہداء کے لواحقین و آل پارٹیز کی جانب سے کوئٹہ میں کوئلہ پھاٹک پر احتجاجی دھرنا جمعرات کو...
کراچینیتن یاہو کا دورۂ امریکہ منسوخ،کیا امریکا اسرائیل میں دوریاں آرہی ہیں، ایران کے حوالے سے امریکہ اور...
کراچی جے یو آئی سندھ کا مولانا فضل الرحمٰن کے بیانیے کی مکمل حمایت کا اعلان۔ جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر...
دوحاقطر نے اسرائیلی میڈیا کی ان رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ایران کے خلاف...