کراچی (این این آئی) خلیجِ بنگال میں بننے والے کم دباؤ کے نظام اور بحیرہ عرب سے آنے والی مرطوب ہواؤں کے اثرات کے باعث ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون سرگرم ہونے کا امکان ہے، تاہم کراچی میں فی الحال بارش کی توقع نہیں، البتہ آئندہ دو روز کے دوران گرمی اور حبس میں عارضی اضافہ ہو سکتا ہے۔ آج اور کل شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیجِ بنگال سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، جبکہ ایک مغربی لہر بھی شمالی علاقوں تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اس موسمی صورتحال کے باعث 8 اور 9 جولائی کو سکھر، شکارپور، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد، قمبر شہدادکوٹ اور نوشہرو فیروز کے مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خلیجِ بنگال میں بننے والا کم دباؤ اس وقت بھارت کی بالائی فضاؤں میں موجود ہے، جس کے اثرات کے باعث کراچی میں درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہواؤں کی رفتار میں کمی کے باعث شہر میں حبس کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ بھارت سے منسلک اس موسمی نظام کے زیرِ اثر کراچی میں آئندہ دو روز تک گرمی کی شدت نسبتاً زیادہ محسوس ہوگی، تاہم شہر میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر بند ہونے کا کوئی امکان نہیں۔
کوئٹہگورنربلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ آج ہم نے کوئٹہ اور تربت کو ڈومیسٹک فلائٹ کے ذریعے پاکستان...
اسلام آ باد پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے ٹیکسٹائل برآمدات کوجمودسے نکالنےکے لیےوزیراعظم سےفوری اقدامات...
اسلام آباد ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان ایئرپورٹس...
کراچی واشنگٹن میں ایران جنگ پر ٹرمپ کا تمسخر اڑاتا دیوہیکل مجسمہ نصب،تختی پر تحریرہےصدرٹرمپ کو ایران جنگ میں...
کوئٹہ زیارت پولیس شہداء کے لواحقین و آل پارٹیز کی جانب سے کوئٹہ میں کوئلہ پھاٹک پر احتجاجی دھرنا جمعرات کو...
کراچینیتن یاہو کا دورۂ امریکہ منسوخ،کیا امریکا اسرائیل میں دوریاں آرہی ہیں، ایران کے حوالے سے امریکہ اور...
کراچی جے یو آئی سندھ کا مولانا فضل الرحمٰن کے بیانیے کی مکمل حمایت کا اعلان۔ جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر...
دوحاقطر نے اسرائیلی میڈیا کی ان رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ایران کے خلاف...