کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ایئر پورٹ روڈ پر ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق اور لاپتہ ہونے والے افراد کے لواحقین ، ورثاء، علاقہ مکینوں اور سیاسی جماعتوں کا مشترکہ دھر نا جاری ہے اور انہوں نے لاشیں دفنانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک حملے کے بعد سے لاپتہ افراد بازیاب، ہنہ اوڑک اور دیگر علاقوں سے مسلح گروہوں کا خاتمہ اور مذاکرات کے لیے بااختیار ریاستی نمائندے نہیں آتے دھرنا جاری رہیگا جبکہ آج دھرنے کے مقام پرجلسہ ہوگا۔ منگل کے روز ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے چار افراد کے لواحقین ، لاپتہ ہونے والے افراد کے ورثاء، علاقہ مکینوں اور سیاسی جماعتوں کاائیر پورٹ روڈ پر دیا گیا مشترکہ دھرناتیسرے روز بھی جاری رہا، دھرنے کے مقام پر متاثرہ خاندانوں، ہنہ اوڑک عوامی کمیٹی اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مطالبات کی منظوری تک میتوں کو نہیں دفنایا جائیگا اور دھرنا جاری رہے گاجبکہ آج شام چار بجے دھرنے کے مقام پر جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جس میں سیاسی جماعتوں کی مرکزی قیادت کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، ہنہ اوڑک عوامی کمیٹی کے چیئرمین مولوی رحمت اللہ نے بتایا ہے کہ ہمارے تین بنیادی مطالبات ہیں حملے کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد کو فوری بازیاب، ہنہ اوڑک اور دیگر متاثرہ علاقوں کو مسلح گروہوں کا خاتمہ اور مذاکرات کے لیے بااختیار ریاستی نمائندوں کی آمد شامل ہیں۔
کوئٹہگورنربلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ آج ہم نے کوئٹہ اور تربت کو ڈومیسٹک فلائٹ کے ذریعے پاکستان...
اسلام آ باد پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے ٹیکسٹائل برآمدات کوجمودسے نکالنےکے لیےوزیراعظم سےفوری اقدامات...
اسلام آباد ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان ایئرپورٹس...
کراچی واشنگٹن میں ایران جنگ پر ٹرمپ کا تمسخر اڑاتا دیوہیکل مجسمہ نصب،تختی پر تحریرہےصدرٹرمپ کو ایران جنگ میں...
کوئٹہ زیارت پولیس شہداء کے لواحقین و آل پارٹیز کی جانب سے کوئٹہ میں کوئلہ پھاٹک پر احتجاجی دھرنا جمعرات کو...
کراچینیتن یاہو کا دورۂ امریکہ منسوخ،کیا امریکا اسرائیل میں دوریاں آرہی ہیں، ایران کے حوالے سے امریکہ اور...
کراچی جے یو آئی سندھ کا مولانا فضل الرحمٰن کے بیانیے کی مکمل حمایت کا اعلان۔ جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر...
دوحاقطر نے اسرائیلی میڈیا کی ان رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ایران کے خلاف...