کوئٹہ (پ ر)ہنہ اوڑک میں دہشتگردی اور ضلع زیارت کے علاقے کچھ مانگی فیز تھری میں پیش آنے والے وحشت و بربریت پر مبنی واقعات کے خلاف جاری احتجاجی دھرنے کو مزید تقویت دینے کے سلسلے میں آل پارٹیز کانفرنس دھرنا مقام پر نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی۔اجلاس میں پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے، صوبائی سیکرٹری اول فقیر خوشحال کاسی، عوامی نیشنل پارٹی کے ثنااللہ کاکڑ اور زین اللہ درانی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان، گل خلجی اور حفیظ ترین، پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عادل بازی، عارف کاکڑ اور تیمور شاہ بھٹنی، جمعیت علمائے اسلام کے سید عبدالواحد آغا اور حاجی بشیر احمد کاکڑ، جماعت اسلامی کے متین آخوندزادہ اور حلیم حماس، مظلوم عوامی تحریک کے صدر عباس درانی اور عرفان خلجی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے آغا حسن بلوچ، حاجی وحید لہڑی اور لقمان کاکڑ، بی ایس او کے جنرل سیکرٹری صمد بلوچ، نیشنل پارٹی کے حاجی عالمگیر، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی صدر احمد جان خان اور عنایت اللہ شاہ، پی ٹی ایم کے نور باچا اور ملک مجید کاکڑ، انجمن تاجران کے امرالدین آغا، رحیم کاکڑ اور حضرت علی اچکزئی، کاسی اتحاد کے ملک عارف کاسی اور ارباب ندیم کاسی، ٹکری عبدالحمید بنگلزئی، بازئی یوتھ آرگنائزیشن کے انجینئر عزیز بازی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں، تاجر تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔کانفرنس میں اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ ہنہ اوڑک دھرنا کمیٹی کے جائز مطالبات تاحال تسلیم نہیں کیے گئے۔ اجلاس نے ضلع زیارت کے علاقے کچھ مانگی فیز تھری میں ہونے والے المناک دہشت گردانہ حملے، متعدد پولیس اہلکاروں کی شہادت اور لاپتہ اہلکاروں کی تاحال عدم بازیابی پر بھی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام لاپتہ پولیس اہلکاروں کی فوری اور محفوظ بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔
کوئٹہگورنربلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ آج ہم نے کوئٹہ اور تربت کو ڈومیسٹک فلائٹ کے ذریعے پاکستان...
اسلام آ باد پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے ٹیکسٹائل برآمدات کوجمودسے نکالنےکے لیےوزیراعظم سےفوری اقدامات...
اسلام آباد ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان ایئرپورٹس...
کراچی واشنگٹن میں ایران جنگ پر ٹرمپ کا تمسخر اڑاتا دیوہیکل مجسمہ نصب،تختی پر تحریرہےصدرٹرمپ کو ایران جنگ میں...
کوئٹہ زیارت پولیس شہداء کے لواحقین و آل پارٹیز کی جانب سے کوئٹہ میں کوئلہ پھاٹک پر احتجاجی دھرنا جمعرات کو...
کراچینیتن یاہو کا دورۂ امریکہ منسوخ،کیا امریکا اسرائیل میں دوریاں آرہی ہیں، ایران کے حوالے سے امریکہ اور...
کراچی جے یو آئی سندھ کا مولانا فضل الرحمٰن کے بیانیے کی مکمل حمایت کا اعلان۔ جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر...
دوحاقطر نے اسرائیلی میڈیا کی ان رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ایران کے خلاف...