سردار اختر مینگل کی قیادت میں وفد کی شیریں مزاری سے ملاقات ایمان مزاری کی رہائی کا مطالبہ

08 جولائی ، 2026

اسلام آباد (خبر نگار) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں وفد نے شیریں مزاری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ایمان مزاری کی فوری رہا کا مطالبہ کیا ۔ ملاقات کے دوران سردار اختر جان مینگل نے ایمان مزاری کی انسانی حقوق بالخصوص بلوچستان کے عوام کے آئینی، جمہوری اور بنیادی حقوق کے لئے طویل جدوجہد کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ حق گوئی، آئین کی بالادستی اور مظلوم طبقات کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنا کسی جرم کے زمرے میں نہیں آتا بلکہ یہ ایک جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے۔