راولپنڈی (حافظ وسیم اختر،نمائندہ جنگ) اڈیالہ جیل میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی ، جیل انتظامیہ کی جانب سے بشریٰ بی بی کے اہل خانہ کو بھی ملاقات کی خصوصی اجازت مل گئی۔جیل ذرائع کے مطابق، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے درمیان یہ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی جو کم وبیش آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات کے دوران دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی او ر اہم قانونی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی،ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے قبل بشریٰ بی بی کی ان کے فیملی ممبران سے ملاقات کروائی گئی، جیل انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت ملنے کے بعد بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لیے ان کی بھابی مہر النسا اور بیٹی مبشریٰ شیخ اڈیالہ جیل پہنچیں،کانفرنس روم میں ہونے والی ملاقات میں بشریٰ بی بی کی صحت اور دیگر خاندانی امور پر بات چیت کی گئی۔
کوئٹہگورنربلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ آج ہم نے کوئٹہ اور تربت کو ڈومیسٹک فلائٹ کے ذریعے پاکستان...
اسلام آ باد پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے ٹیکسٹائل برآمدات کوجمودسے نکالنےکے لیےوزیراعظم سےفوری اقدامات...
اسلام آباد ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان ایئرپورٹس...
کراچی واشنگٹن میں ایران جنگ پر ٹرمپ کا تمسخر اڑاتا دیوہیکل مجسمہ نصب،تختی پر تحریرہےصدرٹرمپ کو ایران جنگ میں...
کوئٹہ زیارت پولیس شہداء کے لواحقین و آل پارٹیز کی جانب سے کوئٹہ میں کوئلہ پھاٹک پر احتجاجی دھرنا جمعرات کو...
کراچینیتن یاہو کا دورۂ امریکہ منسوخ،کیا امریکا اسرائیل میں دوریاں آرہی ہیں، ایران کے حوالے سے امریکہ اور...
کراچی جے یو آئی سندھ کا مولانا فضل الرحمٰن کے بیانیے کی مکمل حمایت کا اعلان۔ جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر...
دوحاقطر نے اسرائیلی میڈیا کی ان رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ایران کے خلاف...