راولپنڈی (حافظ وسیم اختر،نمائندہ جنگ) اڈیالہ جیل کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکن آپس میں لڑپڑے، دو کو گرفتار کر لیا گیا ، منگل کو اڈیالہ جیل کے قریب علیمہ خان نے اپنی بہنوں اور پارٹی کارکنوں کے ہمراہ ملاقات نہ کرانے پردھرنادیا،اس دوران کارکنوں کا ایک گروپ علیمہ خان سے ملنے پہنچا تودوسرے گروپ نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا جس پرکارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی اور لڑائی شروع ہوگئی ،گالم گلوچ ہوئی ،درجنوں کارکنوں نے ایک نہتے کارکن کو گھیر کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا،لڑائی کے دوران کارکنوں نے ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑ دئیے،دھرنے میں موجود خواتین نے بیچ بچاؤ کرا کے معاملہ رفع دفع کرایا،لیکن کچھ وقفے کے بعددوبارہ جھگڑاشروع ہوگیا اورمشتعل کارکنوں نے ایک شخص کو مکے مار کراس کی عینک توڑ دی،دوسری مرتبہ بھی کارکنوں نے ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑے ،پولیس نے اڈیالہ جیل فیکٹری ناکے سے 2 کارکنوں کو حراست میں لے لیا،ان پر مبینہ طور پر کھلے عام منشیات استعمال کرنے کا الزام ہے،دونوں کو اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا گیا ۔
کوئٹہگورنربلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ آج ہم نے کوئٹہ اور تربت کو ڈومیسٹک فلائٹ کے ذریعے پاکستان...
اسلام آ باد پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے ٹیکسٹائل برآمدات کوجمودسے نکالنےکے لیےوزیراعظم سےفوری اقدامات...
اسلام آباد ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان ایئرپورٹس...
کراچی واشنگٹن میں ایران جنگ پر ٹرمپ کا تمسخر اڑاتا دیوہیکل مجسمہ نصب،تختی پر تحریرہےصدرٹرمپ کو ایران جنگ میں...
کوئٹہ زیارت پولیس شہداء کے لواحقین و آل پارٹیز کی جانب سے کوئٹہ میں کوئلہ پھاٹک پر احتجاجی دھرنا جمعرات کو...
کراچینیتن یاہو کا دورۂ امریکہ منسوخ،کیا امریکا اسرائیل میں دوریاں آرہی ہیں، ایران کے حوالے سے امریکہ اور...
کراچی جے یو آئی سندھ کا مولانا فضل الرحمٰن کے بیانیے کی مکمل حمایت کا اعلان۔ جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر...
دوحاقطر نے اسرائیلی میڈیا کی ان رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ایران کے خلاف...