لندن ( سعید نیازی ) پرنس ہیری اور دیگر چھ افراد ڈیلی میل اور میل آن سنڈے شائع کرنے والے ادارے ایسوی ایٹیڈ نیوز پیپرز لمیٹڈ کے خلاف پرائیویسی کا مقدمہ لندن ہائی کورٹ میں ہار گئے، اخباری گروپ کے خلاف پرنس ہیری و یگر شخصیات نے1990سے2018تک ذاتی معلومات غیرقانونی طریقے سے حاصل کرنے کا الزام لگایا تھا، الزامات میں فون یا وائس میل تک غیر قانونی طریقے سے رسائی، خفیہ نگرانی، طبی اور مالی رکارڈ حاصل کرنے کی کوششیں شامل تھیں، مقدمہ کرنے والی دیگر شخصیات میں سر ایلٹن جان، ڈیوڈ فرنش، سر سائمن ہیوز، لز ہرلی، سیڈی فراسٹ اور بیرونس ڈورین لارنس شامل تھےطاخباری گروپ نے معلومات کے حصول کیلئے غیرقانونی طریقے اپنانے کی سختی سے تردید کی تھی، اس سے قبل پرنس ہیری نے مرر گروپ کے خلاف غیرقانونی طریقے سے معلومات جمع کرکے اسٹوریز شائع کرنے پر 15 دعوے جیتے تھے، سن اخبار کے پبلیشر نے بھی گزشتہ برس پرنس ہیری سے معافی مانگتے ہوئے معقول معاوضہ ادا کرنے کی پیشکش کی تھی، پرنس ہیری کہہ چکے ہیں کہ ٹیبلائیڈ میڈیا کی ان کی زندگی میں مداخلت نے ان کی نجی، خاندان اور دماغی صحت پر اثرات مرتب کیے ہیں، یہ مقدمہ میڈیا کی آزادی اور افراد کے حق راز داری کے درمیان توازن کے حوالے سے انتہائی اہم تصور کیا جارہا تھا۔
کوئٹہگورنربلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ آج ہم نے کوئٹہ اور تربت کو ڈومیسٹک فلائٹ کے ذریعے پاکستان...
اسلام آ باد پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے ٹیکسٹائل برآمدات کوجمودسے نکالنےکے لیےوزیراعظم سےفوری اقدامات...
اسلام آباد ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان ایئرپورٹس...
کراچی واشنگٹن میں ایران جنگ پر ٹرمپ کا تمسخر اڑاتا دیوہیکل مجسمہ نصب،تختی پر تحریرہےصدرٹرمپ کو ایران جنگ میں...
کوئٹہ زیارت پولیس شہداء کے لواحقین و آل پارٹیز کی جانب سے کوئٹہ میں کوئلہ پھاٹک پر احتجاجی دھرنا جمعرات کو...
کراچینیتن یاہو کا دورۂ امریکہ منسوخ،کیا امریکا اسرائیل میں دوریاں آرہی ہیں، ایران کے حوالے سے امریکہ اور...
کراچی جے یو آئی سندھ کا مولانا فضل الرحمٰن کے بیانیے کی مکمل حمایت کا اعلان۔ جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر...
دوحاقطر نے اسرائیلی میڈیا کی ان رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ایران کے خلاف...