ٹرمپ کو بگرام اڈہ صرف خواب میں مل سکتا ہے،طالبان وزیر

08 جولائی ، 2026

کراچی (نیوز ڈیسک) طالبان حکومت کے وزیرِ اطلاعات و ثقافت مہاجر فراہی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کو بگرام اڈہ صرف خواب میں مل سکتا ہےافغانستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے امریکی صدر کے اس مؤقف کو مسترد کر دیا کہ امریکہ دوبارہ بگرام فضائی اڈے کا کنٹرول حاصل کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور کسی بھی غیر ملکی طاقت کو بگرام اڈے پر دوبارہ قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔