کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)گورنربلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ ہنہ اوڑک واقعہ کا حکومت نے سنجیدیگی سے نوٹس لیا ہے، بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں، مغویوں کی بحفاظت بازیابی کیلئے آپریشن احتیاط سے کیا جارہاہے، یہ بات انہوں نے ٹراما سینٹر کوئٹہ میں ہنہ اوڑک حملے کے زخمیوں کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو بھی انکے ہمراہ تھے۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہنہ اوڑک میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے اس وقت لواحقین صدمے میں ہیں ۔ حکومت کی کوشش ہے کہ امن و امان بہتر ہو ،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ، فیلڈ مارشل کی اہمیت ہے لیکن گورنر ، وزیراعلیٰ ، کور کمانڈر سمیت تمام لوگ حکومتی نمائندگان ہیں جو قیام امن کے لیے حکومتی نظام کے تحت کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان انتہائی وسیع و عریض صوبہ ہے یہاں پر دو تخریب کار بھی 20لوگوں کا کام کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے مشکلات ہیں حکومت نے اپنی اولین ترجیح میں امن و امان کو رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہنہ اوڑک واقعہ انتہائی دلخراش ہے اور حکومت کے لیے چیلنج ہے اس مسئلے کو انتہائی سنجیدیگی سے لیا گیا ہے حکومت کی کوشش ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور تربیت یافتہ گوریلا ہیں حکومت مغویوں کی باحفاظت بازیابی کے لیے احتیاط سے کام لے رہی ہے جلد ہی اس حوالے سے اچھی خبر ملے گی۔
کوئٹہگورنربلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ آج ہم نے کوئٹہ اور تربت کو ڈومیسٹک فلائٹ کے ذریعے پاکستان...
اسلام آ باد پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے ٹیکسٹائل برآمدات کوجمودسے نکالنےکے لیےوزیراعظم سےفوری اقدامات...
اسلام آباد ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان ایئرپورٹس...
کراچی واشنگٹن میں ایران جنگ پر ٹرمپ کا تمسخر اڑاتا دیوہیکل مجسمہ نصب،تختی پر تحریرہےصدرٹرمپ کو ایران جنگ میں...
کوئٹہ زیارت پولیس شہداء کے لواحقین و آل پارٹیز کی جانب سے کوئٹہ میں کوئلہ پھاٹک پر احتجاجی دھرنا جمعرات کو...
کراچینیتن یاہو کا دورۂ امریکہ منسوخ،کیا امریکا اسرائیل میں دوریاں آرہی ہیں، ایران کے حوالے سے امریکہ اور...
کراچی جے یو آئی سندھ کا مولانا فضل الرحمٰن کے بیانیے کی مکمل حمایت کا اعلان۔ جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر...
دوحاقطر نے اسرائیلی میڈیا کی ان رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ایران کے خلاف...