کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)زیارت میں پولیس اہلکاروں کے اغواء اور شہادتوں کے خلاف این 50قومی شاہراہ پر جاری مقامی افراد کے دھرنے کے منتظمین نے دھرنا کوئٹہ منتقل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے این50ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق زیارت سے پولیس کے 35اہلکاروں کے اغواء اور 9کو شہید کرنے کے واقعہ کے خلاف مقامی افراد نے زیارت کراس کے مقام پر این 50قومی شاہراہ دھرنا دیکر بند کردی تھی ۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ مغویو ںکو بازیاب اور شہداء کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔شاہراہ کی بندش کے باعث سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا ۔ مظاہرین نے زیارت کراس دھرنا کوئٹہ منتقل کرنے کا اعلان کر تے ہوئے نیشنل ہائی وے این 50 ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال کر دی ہے ۔
کوئٹہگورنربلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ آج ہم نے کوئٹہ اور تربت کو ڈومیسٹک فلائٹ کے ذریعے پاکستان...
اسلام آ باد پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے ٹیکسٹائل برآمدات کوجمودسے نکالنےکے لیےوزیراعظم سےفوری اقدامات...
اسلام آباد ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان ایئرپورٹس...
کراچی واشنگٹن میں ایران جنگ پر ٹرمپ کا تمسخر اڑاتا دیوہیکل مجسمہ نصب،تختی پر تحریرہےصدرٹرمپ کو ایران جنگ میں...
کوئٹہ زیارت پولیس شہداء کے لواحقین و آل پارٹیز کی جانب سے کوئٹہ میں کوئلہ پھاٹک پر احتجاجی دھرنا جمعرات کو...
کراچینیتن یاہو کا دورۂ امریکہ منسوخ،کیا امریکا اسرائیل میں دوریاں آرہی ہیں، ایران کے حوالے سے امریکہ اور...
کراچی جے یو آئی سندھ کا مولانا فضل الرحمٰن کے بیانیے کی مکمل حمایت کا اعلان۔ جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر...
دوحاقطر نے اسرائیلی میڈیا کی ان رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ایران کے خلاف...